واشنگٹن، 26 اگست : امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے خلیج شمال میں ایران کے ایک جنگی کشتی کو دو امریکی جہازوں او رایک کویتی جہاز کے نزدیک پہنچنے اور ان کا محاصرہ کرنے پر ایرانی کشتی کو وارننگ دیتے ہوئے پانی میں
فائرنگ کی ۔
امریکی وزارت دفاع کے ایک افسر نے یہ اطلا ع دی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الیزابیتھ انڈروئی نے کہاکہ ایرانی کشتی کے ارادہ سے ہمیں واقفیت نہیں تھی لیکن ایرانی کشتی کا اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے